Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘دیوار چین کہاں ہے؟’ گیم شو میں شریک ترک خاتون کی لاعلمی مذاق بن گئی

    By Daily Khabrainاگست 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ترکی (ویب ڈیسک)دیوارِ چین کہاں واقع ہے؟ اس کا جواب کسے معلوم نہیں ہوگا! لیکن اگر کوئی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص اس سوال کا جواب نہ دے پائے تو یہ انتہائی ناقابل یقین معلوم ہوتا ہے۔لیکن ترکی کے دارالحکومت استنبول سے معاشیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی سو آئیہان ایسی ہی ایک خاتون ہیں، جو ایک ٹی وی شو کے دوران اس سوال کا جواب دینے سے قاصر رہیں۔حال ہی میں سو آئیہان نے ترک ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی۔ اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ بتائیں دیوار چین کہاں واقع ہے؟ جس کے لیے انہیں چار آپشن بھی دیئے گئے، جن میں چین سمیت بھارت اور جاپان بھی شامل تھا۔لیکن سو آئیہان کو اس سوال نے شش و پنج میں ڈال دیا اور انہوں نے پریشان ہوکر ایک نہیں دو، دو لائف لائن استعمال کیں۔سب سے پہلے انہوں نے پبلک پول یعنی عوام کی رائے والی سہولت استعمال کی، جس میں 51 فیصد افراد نے ‘چین’ جواب دیا، لیکن سو آئیہان کو شاید تسلی نہیں ہوئی اور انہوں نے دوسری لائف لائن یعنی ‘فون آف فرینڈ’ کے ذریعے دوست سے بات کی اور پھر کہیں جاکر انہوں نے جواب دیا کہ دیوارِ چین، چین میں واقع ہے۔تاہم اگلے ہی سوال کا غلط جواب دینے پر وہ کھیل سے باہر ہوگئیں۔جب یہ شو ٹی وی پر نشر کیا گیا تو متعدد ناظرین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔دوسری جانب خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیوار چین کہاں مقیم ہے، اس کا جواب نہ دینا ترکی کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے’۔ایک کینیڈین صحافی نک ایشڈاو¿ن نے حیرت سے ٹوئیٹ کیا کہ ’صرف 51 فیصد افراد نے درست جواب ‘چین’ کا مشورہ دیا!‘ ایک صارف کین اوکر نے ٹوئیٹ کی، ’واقعی یہ بہت احمقانہ بات ہے لیکن جب کوئی ٹی وی اور لائٹس کے آگے موجود ہو تو اس کا گھبرا جانا ممکن ہوتا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’متعدد افراد سے اگر پوچھا جائے کہ sea of tranquility کہاں ہے تو وہ چاند کو نہیں سوچ سکیں گے‘۔کین اوکر کی ٹوئیٹ کے جواب میں ایک اور صارف نک ایشڈاو¿ن نے کہا، ’مجھے نہیں پتہ تھا کہ sea of tranquility کہاں ہے لیکن زیادہ تر لوگوں کو 5 سال کی عمر میں ہی پتہ چل جاتا ہے کہ دیوار چین کہاں ہے؟ اور یہ تو دنیا کے عجائب میں سے ایک ہے’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.