Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اپنے مردہ بچے کو 17 دن سے ساتھ لیے پھرنے والی افسردہ وہیل

    By Daily Khabrainاگست 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن کے ساحل پر 17 دن سے اپنے مردہ بچے کے ہمراہ سمندر کے چکر لگانے والی وہیل کو دیکھا گیا ہے جو اب تک مردہ بچے کو منہ میں دبائے ایک ہزار میل کا سفر طے کرچکی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وہیل کی نایاب نسل Tahlequah کی مادہ وہیل نے 25 جولائی کو بحرہ اوقیانوس میں ایک بچے کو جنم دیا تھا جو صرف ا?دھے گھنٹے ہی زندہ رہ سکا تھا۔ افسردہ ماں نے مردہ بچے کو خود سے علیحدہ نہیں کیا اور اسے منہ میں دبائے مسلسل 17 روز میں ایک ہزار میل کا راستہ طے کرچکی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جزیرہ سین جووان اور وینکوور کے درمیان گھومنے والے وہیل کی اس نایاب نسل کے صرف 75 ارکان زندہ ہیں اور 2015ئ سے کسی مادہ وہیل نے زندہ بچہ نہیں جنا۔ اس سے بڑھ کر امرِ تشویش یہ ہے کہ 3 سال بعد ایک زندہ بچہ اس خاندان کا حصہ بنا لیکن وہ بھی محض آدھے گھنٹے ہی جی سکا۔قاتل وہیل کی یہ نسل اپنے مردہ بچوں کو زیر آب چھوڑ دینے کے بجائے انہیں منہ میں دبائے سطح سمندر پر تیراکی کرتی رہتی ہے۔ یہ افسردہ ماں کا اپنے مردے بچے سے محبت اور اظہار وارفتگی ہے جو اسے بچے کو خود سے علیحدہ کرنے پر راضی نہیں کر پاتی۔ کچھ محققین کا کہنا ہے کہ یہ غم منانے کا منفرد اور دل گرفتہ انداز ہے۔وہیل پر تحقیق کرنے والے سائنس دان بحرہ اوقیانوس میں 17 دن سے اپنے مردہ بچے کے ہمراہ سمندر کے چکر کاٹنے والی مادہ وہیل کے اس عمل پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کیوں کہ غیر معمولی ہی نہیں بلکہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ مادہ وہیل نے 17 دن بعد بھی اپنے مردہ بچے کو خود سے الگ نہیں کیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مادہ وہیل سے مردہ بچے کو علیحدہ کرنے کے عمل سے متعلق وہ کوئی فیصلہ نہیں کرسکے اور انتظار کے سوا کوئی اور چارہ کار نہیں۔ قاتل وہیل کی یہ نایاب نسل خونخوار ہے اور بچے کی موت کے باعث مادہ وہیل شدید غم و غصے کی حالت میں مزید جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.