تازہ تر ین

عینی جعفری اور صدف کنول کی ”بالوماہی“ عیدکے دن ٹی وی پر

لاہور(شوبزڈیسک) 2017 کی رومانو ی مزاحیہ فلم ”بالو ماہی“ عید الاضحی پر بین الاقوامی ٹی وی کےلئے پیش کی گئی۔پیشکش سعدیہ جبار، ایم اشرف چوہدری اور ایم ارشد چوہدری کی اور کہانی سعد اظہر کی تھی جبکہ حسام حسین نے ڈائریکشن دی۔ بالو ماہی میں عثمان خالد بٹ اور حسین و دلکش عینی جعفری اور صدف کنول نے مرکزی کردار ادا کئے۔جبکہ دیگر اداکاروں میں دردانہ بٹ، شفقت چیمہ، ذیشان علی، عدیل ہاشمی، خرم پتاراس اور جاوید شیخ نے بہترین اداکاری سے فلم میں رنگ بھرے۔ فلم کی کہانی بالو اور ماہی کے درمیان گھومتی ہے۔ بالو لاعملی میں غلط شادی میں جاکر اپنی محبت کا اظہارغلط دلہن سے کر دیتا ہے، جبکہ ماہی جس کا چہرہ گھونگٹ میں چھپا ہوتا ہے وہ بھی شادی سے راضی نہیں ہوتی اور اسے یہی ایک موقع نظر آتا ہے دادا کی جانب سے زبردستی شادی سے بھاگنے کا اور وہ اس کا پورا فائدہ اٹھا کر بھاگ جاتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain