لاہور(شوبزڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2“ ”لوڈویڈنگ“ اور”پروازہے جنون“کے واضح میدان مارنے کی اطلاعات نہیں آئیں البتہ کہا جا رہا ہے کہ کچھ لاکھ سے جوانی پھر نہیں آنی آگے ہے جس میں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ اور ماورا حسین شامل تھے ۔حمزہ علی عباسی اورہانیہ عامر کی فلم”پرواز ہے جنون“کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیاپہلے روز فلم کا بزنس اچھا رہا۔لوڈ ویڈنگ فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی تھی جس نے پہلے روز اچھا بزنس کیا تاہم امید کی جارہی ہے کہ فلموں کا اچھا بزنس ویک اینڈ پر ہی دیکھا جا سکے گا ابھی صرف قیاس آرائیاں ہی ہیں۔




































