لاہور(شوبزڈیسک)مقبول جوڑی حریم فاروق اور علی رحمان خان کے ڈراموںنے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے شروع کردیئے ہیں۔ان کے نئے ڈرامے “میں خیال ہوں کسی اور کا”نے نئی کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے یوکے میں سلمان خان کے پروگرام “دس کا دم”کو گزشتہ 2ہفتے سے ریٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ویب سائٹ” بز ایشیا لائیو”سے حاصل کیے گئے خصوصی اعداد و شمارکے مطابق یوکے میںدوہفتوں کے دوران دیکھے جانے والے پروگراموں میں ”میں خیال ہوں کسی اور کا“کے 36ہزار 500ناظرین کے ساتھ 0.04فیصد رہا، جو کہ گزشتہ دوہفتوں کے ہفتے کے روزناظرین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرانے میں سب سے زیادہ کامیاب رہا۔ سکرین پر جوڑے کی شکل میں نظر آنے والے دونوں فنکاروں نے اپنی کامیاب کیمسٹری اور شاندار اداکاری سے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کررکھی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں فنکاروں نے گزشتہ سال بہترین بلاک بسٹر فلم ”پرچی“میں اداکاری کے جوہر دکھاکر شائقین کے دل جیت لیے تھے۔جبکہ ڈرامہ بھی یوٹیوب پر ناظرین کی بھرپور توجہ کے باعث ٹاپ لسٹ میں موجودہے۔




































