لاہور(شوبز ڈیسک)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے تعاون سے جیوے پاکستان کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل سید سہیل بخاری منتظمین میں شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت اور نعتِ رسول سے ہوا۔گلوکار عارف لوہار کی ”جگنی“نے تقریب میں چار چاند لگا دئےے‘ شرکاءجھوم اٹھے ورسٹائل گروپ نے بھنگڑا پیش کیا۔گلوکارہ گلاب علی ‘ اداکارہ مہرو خان ‘ نور بٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ کامیڈین حسن عباس ‘ گلوکار انور رفیع نے "جاگ اٹھا ہے سارا وطن” پیش کیا۔ گلوکار فہد علی، واجدعلی بغدادی ‘گلوکارہ ملکہ ‘ علی شاہ زیب نے ملی نغمے پیش کئے۔ مہمان خصوصی کیپٹن (ر) عطاءمحمد خان اور ڈاکٹر ندیم گیلانی ، پرویز کلیم، نثار صدیقی نے بھی شرکت کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض اسلم سیماب نے ادا کئے۔
عارف لوہار نے ”جیوے پاکستان فیسٹیول“ میں چار چاند لگا دیئے

