تازہ تر ین

جاوید باجوہ نے مسکان لتا کیساتھ ” نظر کے سامنے “ مکمل کرلیا

لاہور(شوبزڈیسک) سینئر گلوکار جاوید باجوہ بھارتی گیت کو گلوکارہ مسکان لتا کیساتھ گانے میں مصروف ہیں اس کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد اب اس کا وڈیو بنایا جا رہا ہے اس کور سانگ کے بول ” نظر کے سامنے جگر کے پاس “ ہیں۔ جاویدباجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے گا رہے ہیں لیکن چونکہ وہ دوحہ قطر میں رہ رہے ہیں اس لئے وطن سے دوری کی وجہ سے وہ پاکستانی عوام سے بھی دور ہیں لیکن اب انہوں نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ گلوکاری مسلسل کرینگے اور پاکستان کیساتھ تو تعلق نہ ختم ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گیتوں کی پوری سیریز بھی بہت جلد کر کے ایک والیم لانا چاہتے ہیں ۔ ان کا یہ گیت مسکان لتا کیساتھ چند روز تک مختلف چینلز ‘ سوشل میڈیا سے آن ائیر کر دیا جائے گا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain