تازہ تر ین

پشتو فلموں میں وردہ اور شاہد خان کی ” رقیبانولہ درشن “ نمبر لے گئی

لاہور ( شوبزڈیسک)عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی شاہد فلمز پروڈکشنز کی پشتو فلم” رقیبانو لہ درشن“ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ پر مشتمل ” رقیبانو لہ درشن“ کے فلم ساز و ہدایت کار ارشد خان، مصنف محمد کمال پاشا، مکالمہ نگار سعید تہکالے،سکرین پلے درویش خان، امجد نوید ، ایڈیٹر عمران علی ، میڈیا پارٹنر اعجاز خان بے گناہ اور میوزک ڈائریکٹر استاد ماس خان ہیں۔ فلم میں ٹائٹل رول جنگجو ہیرو شاہد خان نے ادا کیا ۔ دیگر نمایاں ستاروں میں لاہور سٹیج کی اداکارہ وردہ خان، فیروزہ علی، منتظم شاہ، زمان بغدادی، راحیلہ آغا،خالدہ یاسمین،محمد حسین سواتی، ببر ک شاہ،عمران خان خٹک، رحیم شہزاد اور سینئر اداکار آصف خان شامل تھے۔ منفرد کہانی ، جاندار ڈائیلاگ اور مضبوط ہدایت کاری نے فلم کی کامیابی میں نمایاں رول پلے کیا ہے۔ ہدایت کار ارشد خان نے بتایا کہ عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر بھی ہماری فلم کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی فلم نے کراچی کے مسرت اور پشاور کے ارشد سنیما میں خوب رنگ جمایا ۔بہت جلد آل پاکستان سپر سٹار شاہد خان اینڈ ڈائریکٹر ارشد خان فیڈریشن بریالے گروپ کی جانب سے فلم کی کامیابی پر شاہد فلم پروڈکشنز کو ایواڑد دیا جائے گا ۔ یاد رہے فلم دبد عملہ بد عملو اور ” د گندا گیر و گندا گیر“ بھی پشتو فلم ” رقیبانولہ درشن “کے مقابلہ میں قریب نہیں آ پائیں ۔البتہ ابھی کچھ نتائج آنا باقی ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain