تازہ تر ین

جھانوی کپور کی فیشن ویک میں پہلی بار ریمپ واک

ممبئی (شوبزڈیسک)آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے پہلی دفعہ لیک می فیشن ویک 2018 میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔ممبئی میں جاری 5 روزہ لیک می فیشن ویک میں معروف بھارتی ڈیزائنرز کی جانب سے فیشن کے نت نئے اور روایتی انداز پیش کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر جھانوی کپور پہلی مرتبہ ڈیزائنر نچیکت باروے کی شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور ان کی ملینیئل مہارانیز کلیکشن کی تشہیر کی۔جھانوی کپور نے نیلے اور گلابی رنگ کا روایتی عروسی لہنگا زیب تن کیا جس پر اسموکی گلیمر آئی میک اپ کا انتخاب کیا گیا، جب کہ جیولری کے طور پر انہوں نے صرف چھوٹے چھوٹے ٹاپس کو ترجیح دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain