لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ فیا خان کی محفل تھیٹر کے ڈرامہ ”ایک واری فیر“میں شاندار پرفارمنس‘ میلہ لوٹ لیا۔فیا خان جوکہ اس ڈرامہ میں ایک منفر دکردار میں نظر آئی ہیں انہوںنے اپنے رقص کوچار چاند لگانے کیلئے بہترین ملبوسات اور دیگر لوازمات کا اہتمام کیا ہے ۔ فیاخان نے میڈیا کو بتایا کہ میرے ڈرامہ میں صائمہ خان، لیلےٰ اور ہنی شہزادی جیسی منجھی ہوئیں اداکارائیں پرفارم کررہی ہیں ان سب سینئرز کے درمیان مجھے پذیرائی مل رہی ہے جو میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیج پر اچھا وقت آرہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم محنت جاری رکھیں ۔ یہ عید میرے لیے دو خوشیاں لائی ‘ایک تو میرا ڈرامہ کامیاب رہا دوسرے میں نے نئی گاڑی بھی خرید لی ہے ۔




































