تازہ تر ین

ورلڈکپ 2019کے ٹرافی ٹور کا اعلان

لاہور(آ ئی این پی) کرکٹ ورلڈکپ دوہزارانیس کی ٹرافی کے عالمی دورے کا آغاز کل آئی سی سی ہیڈ کوارٹردبئی سے ہوگا، نوماہ میں ٹرافی پانچ براعظموں میں اکیس ممالک کے ساٹھ سے زائد شہروں کاسفرکرے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ تیس مئی سے چودہ جولائی دوہزار انیس تک انگلینڈ اورویلز میں منعقد ہوگا۔ میگاایونٹ ٹرافی کے عالمی ٹور کا آغازکل آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔ نو ماہ کے دورے میں ٹرافی روایتی کرکٹ ملکوں کے علاوہ پہلی بارایسے گیارہ ممالک کا سفر بھی کرے گی۔ جہاں کرکٹ ابھی زیادہ مقبول نہیں۔گلوبل ٹور کا مقصد پرستاروں کو کرکٹ سے قریب لانا اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا احساس دلانا ہے۔ نوماہ کے سفرکے دوران ورلڈ کپ ٹرافی ٹیسٹ ممالک کے ساتھ اومان، امریکا، نیپال، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اورجرمنی جیسے غیر روایتی ملکوں میں بھی جائے گی۔پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی تین اکتوبر کو پہنچے گی جو تیرہ اکتوبر تک پاکستان میں ہی رہے گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔ٹرافی کی نمائش تاریخی اورمشہور مقامات، اسکول اور یونیورسٹز میں بھی ہوگی۔ جہاں شائقین کوٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کاموقع بھی ملے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی نوماہ کے عالمی ٹور کے بعد انیس فروری دو ہزار انیس کو انگلینڈ پہنچے گی۔ جہاں وہ انگلینڈ اورویلز کا سو روزہ دورہ کرے گی اورچودہ جولائی دوہزارانیس کولارڈز گراو¿نڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی۔ جبکہ روایتی حریف بھارت سے کستان کا ٹاکرا سولہ جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain