لاہور(نیوزایجنسیاں)گذشتہ کئی برسوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ ایسے میں بھارت کی ایک مشہور تنظیم نے نیروبی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کے لیے پاکستان کے مشہور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر عارف عباسی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ سے کینیا میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب پیش قدمی ہوگی۔ اس میں دنیا کے اسٹار کرکٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔عارف عباسی بھارت کے ساتھ مل کر دو ورلڈ کپ کی میزبانی کے انتظامات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔اب جواہرلال نہرو اسپورٹس ٹرسٹ نے کینیا کے شہر نیروبی میں ہونے والے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف علی خان عباسی کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر بنانے کی پیشکش کی ہے۔پاکستان کے مشہور کرکٹ آرگنائزر عارف عباسی نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے اور وہ ستمبرمیں ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی میں شرکت کے لیے نیروبی جائیں گے۔پاکستان میں ورلڈ کپ لانے اور دو ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کے اہم کردارعارف عباسی کا کہنا ہے کہ جواہر لال نہرو ٹرسٹ کی پیشکش میرے اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ اس ٹرسٹ کے صدر وکرم کول نے مجھے یہ ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کرانے کی پیشکش ہے۔
کرکٹ ایڈمنسٹریٹرعارف عباسی کےلئے اہم اعزاز

