تازہ تر ین

ہریتک روشن سمیت 8افراد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن سمیت 8 افراد کےخلاف دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہریتک سمیت 8 افراد پر بھارتی سیلز مین مرلی دھرن نے دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ مرلی دھرن نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کپڑوں کے ایک نامور برانڈ مرچنڈائز میں بطور تھرڈ پارٹی سیلز مین کام کررہا تھا۔ 2014 میں ہریتک نے برانڈ کو متعارف کرایا تھا۔مرلی دھرن نے الزام لگایا کہ اس نے بینک سے قرض لے کر کمپنی سے مال اٹھایا اس پر 21 لاکھ کا قرض چڑھ گیا تاہم جب کپڑوں کی فروخت بند ہوگئی تو اس نے کمپنی کو سارا مال واپس بھجوایا لیکن کمپنی نے رقم نہ دی۔لہٰذا اس نے ہریتک سمیت کمپنی کے دیگر 8 افراد پر دھوکا دہی کے الزام میں 2014 میں شکایت درج کرائی مقدمہ درج اب ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain