تازہ تر ین

سلمان خان کے”کون بنے گا کروڑ پتی“کی میزبانی کرنے پراعتراض نہیں، امیتابھ بچن

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان کے ”کون بنے گا کروڑپتی“ گیم شو کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔حال ہی میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نےاپنے شو”دس کا دم“میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کی ہوٹ سیٹ پر بیٹھ کر شو کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جب امیتابھ بچن کو سلمان خان کی اس خواہش کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے کہا وہ شو کی میزبانی کرنے کے لیے سلمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے کہ ”کون بنے گاکروڑ پتی“گیم شو امیتابھ بچن کی پہچان بن گیا ہے وہ گزشتہ آٹھ سیزن سے اس شو کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain