تازہ تر ین

آرٹیکل 6 کی بات ہورہی ہے تو سب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے، بلاول

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی مخالفت پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی جا رہی ہے، آرٹیکل 6 کی بات ہورہی ہے تو سب سے پہلے مشرف کیس کی بات ہونی چاہیے۔چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں اور بہت سے لوگوں کو اعتراضات ہیں۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ دنوں اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ماسوائے قوم کی خدمت میرا کوئی مقصد نہیں، میں نے آرٹیکل 6 کا مطالعہ شروع کر دیا ہے، جس نے ڈیمز کی تعمیر روکنے کی کوشش کی ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کروں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے کا ذکر نہیں کیا گیا،حکومت نے پارلیمانی کمیشن نہ بنایا تو اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی پرغور ہوسکتا ہے۔بلاول بھٹو نےحکومت کوانتخابات میں دھاندلی پرکمیشن بنانے کیلئے کل تک کی ڈیڈلائن دے دی اور کہا کہ دھاندلی پر کل تک پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ‘میں جنازوں پر سیاست نہیں کرتا، جب تعزیت کے لیے جاتا ہوں تو صرف تعزیت کرتا ہوں’۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain