Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فٹبال کا میدان یا کوئلے کی کان، کاشف کا مقدر کیا ہو گا؟

    By Daily Khabrainاکتوبر 1, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بلوچستان (ویب ڈیسک)مچھ میں کوئلے کی کانوں میں مزدوری کرنے والے محمد کاشف نے شاید کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہو گا کہ وہ پاکستانی فٹبال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرتگال جائیں گے لیکن ان کے شوق، لگن اور محنت نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔پاکستان کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد کاشف ایک دیہاڑی دار مزدور ہیں لیکن فٹبال کے کھیل سے انھیں بچپن سے ہی جنون کی حد تک لگاو¿ تھا۔گھریلو حالات اور غربت کی وجہ سے کاشف کو تعلیم کا سلسلہ میٹرک کے بعد منقطع کرنا پڑا اور انھوں نے کوئلے کی ان کانوں میں مزدوری شروع کی جن سے مچھ کی آبادی کے بڑے حصے کا روزگار وابستہ ہے۔کاشف کا کہنا ہے کہ ’والدین کہتے تھے کہ جاو¿ کام کرو۔ غربت کی وجہ سے یہ مجبوری تھی۔ گھر کے حالات کی وجہ سے پریشان تھا سو میٹرک کرنے کے بعد تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ ترک کر کے مزدوری شروع کر دی۔کاشف کے مطابق بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں مزدوری آسان کام نہیں کیونکہ ان میں مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جان اور صحت دونوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’کوئلہ کا کام سخت ہے، مشکل ہے۔ حادثے بھی ہوتے ہیں۔ دن کی دیہاڑی چار سو پانچ سو ملتی ہے جس سے گھر چلاتے ہیں۔‘لیکن اس سخت اور خطرناک مزدوری نے انھیں اپنے شوق سے دور نہیں ہونے دیا اور وہ فارغ اوقات میں فٹبال کھیل کر اپنا شوق پورا کرتے رہے۔’کام بھی کرتا تھا اور ساتھ فٹبال بھی کھیلتا تھا۔ کوئٹہ میں جب لیگ سسٹم آیا تو ہماری ٹیم نے مقابلوں میں حصہ لیا اور ٹورنامنٹ جیت لیا۔‘اس کے بعد ان کی ٹیم کراچی کھیلنے گئی جہاں ٹیم تو سیمی فائنل ہار گئی لیکن کاشف اپنی ٹیم سے پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کر لیے گئے۔‘اب کاشف کا یہ عزم ہے کہ وہ مزید محنت کر کے نہ صرف اپنے علاقے مچھ بلکہ بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ’قومی ٹیم میں سلیکشن پر میرے والد اور مچھ کے لوگ بہت خوش ہیں۔ میرے لیے دعا بھی کر رہے ہیں۔ انشااللہ میں آگے جا کر مزید بہتر کارکردگی دکھاو¿ں گا۔‘

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف

      لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.