تازہ تر ین

پاکستان سے ٹی ٹو ئنٹی سیریز ،آسٹریلین ٹیم کا اعلان

میلبورن(آئی این پی) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کےلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ،مچل مارش،الیکس کارے 2 نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے بعد 3ٹی ٹونٹی میچز 24، 26اور 28اکتوبر کو کھیلے جا ئیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہی 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ میچز 24، 26اور 28اکتوبر کو ہوں گے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے سیریز کے لیے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کی طرز پر دو نائب کپتان بھی مقرر کیئے گئے ہیں۔ مچل مارش اور الیکس کیرے نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آشٹن اگر، نیتھن کولٹر نائل ، کرس لین ، نیتھن لیوین ، گلین میکسویل ، بین مکڈرمٹ ، ڈار سی شارٹ ، بلی اسٹینلیک ،مچل اسٹارک ،اینڈریو ٹائے اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain