تازہ تر ین

یاسر شاہ آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے، سرفراز

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نسبتاً نئی اور کمزور آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل (7 اکتوبر) سے ہو رہا ہے اور سیریز کے لیے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔آسٹریلیا کو گزشتہ سالوں کے دوران ایشیا میں اسپن باؤلرز کے خلاف شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کے سبب انہیں ایشیا میں اپنے 15 میں سے 12 ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی اور وہ صرف دو ٹیسٹ میچ جیت سکے۔پاکستان نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے کلین سوئپ کیا تھا اور اس سیریز میں پاکستان کے یاسر شاہ نے 12 وکٹیں لی تھیں, جبکہ مجموعی طور پر محمد حفیظ، یاسر اور ذوالفقار بابر پر مشتمل اسپن اٹیک نے آسٹریلیا کی 40 میں سے 30 وکٹیں لی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain