تازہ تر ین

بنگلہ دیش ویمنز آخری ٹی 20میں بھی ناکام

ڈھاکہ (اے پی پی) نتالیا، دیانا اور ثناءمیر کی نپی تلی باﺅلنگ کی بدولت پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی، فاتح ٹیم نے 78 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان جویریہ خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں، منیبہ علی نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، نتالیا نے 3، دیانا بیگ اور ثناءمیر نے 2، 2 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہفتے کو کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستانی باﺅلرز کی غیرمعمولی باﺅلنگ کے سامنے حریف ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی سنبھل کر نہ کھیل سکی، 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہیں، رومنا احمد 24 اور فہیمہ خاتون 14 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

، نتالیا پرویز نے 3، ثناءمیر اور دیانا بیگ نے 2، 2 انعم امین اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی ویمن نے مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، جویریہ خان 36، ناہیدہ خان 17 اور عائشہ ظفر 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، منیبہ علی 18 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہیں، سلمہ خاتون، رومنا احمد اور خدیجہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain