Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تھر کے لوگوں کو مرتا نہیں دیکھ سکتا ، چیف جسٹس کا دورہ کرنے بارے اعلان

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    saqib nisar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عوام کی زندگی کا معاملہ ہے چیف سیکرٹری اور وزیراعلی سندھ کوبلا لیتے ہیں اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا‘ عدالت نے سندھ حکومت کی جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمی میں سماعت کے دوران سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ ماں کی صحت ٹھیک نہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرزصرف 40فیصد علاقے میں کام کرتی ہیں، جن علاقوں میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کام کررہی ہیں وہاں اموات کم ہیں، ان علاقوں میں ماں کی صحت بھی بہتر ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ ماں کی غذا ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ہیموگلوبین کم ہوتا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ مسئلہ حل کر نے کے لیے جو اقدمات کیے گئے وہ بتائیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ عوام کی زندگی کا معاملہ ہے چیف سیکرٹری اور وزیراعلی سندھ کو بلالیتے ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہیں جوغیر جانبدار رپورٹ پیش کرے۔ تھرکے رکن قومی اسمبلی رمیش کمارنے عدالت عظمی کو بتایا کہ میں بنیادی دیہی مراکز بنانا ہوں گے۔ رمیش کمار نے کہا کہ تھروہ جگہ ہے جہاں پورے ملک میں ملنے والا ہر نشہ ملے گا، وزرات صحت کے بس کی بات نہیں دیگر اداروں کو شامل کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب بتائیں اس میں ہم کیا اقدمات کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسپتال بنائے جاتے ہیں وہاں ڈاکٹر نہیں ملے گا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشینیں بہت بڑی بڑی ہوں گی ان کا آپریٹرنہیں ہوتا، مٹھی کے ڈسٹرکٹ جج کو بلا کر پوچھ لیں کیا حال ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا‘ میں خود تھر کا دورہ کروں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ خود حاضر ہوں۔ سندھ میں اس وقت شدید خشک سالی ہے بچے مررہے ہیں۔ سندھ کی موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے دس سال ہوچکے ہیں۔ دس سال میں اندرون سندھ عام آدمی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا سب کچھ کاغذی ہے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔ تھر میں اس وقت خشک سالی ہے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا رپورٹس آتی رہتی ہیں مجھے حل بتائیں تھر جا کر بیٹھ جاﺅں گا کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر سندھ نے بتایا کہ کراچی میں بھی یہی حال ہے۔ چیف جسٹس نے کہا پہلے بھی پانچ بچے مر گئے تھے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں خوراک اور پانی کی فراہمی کا ذمہ دار کون ہے؟ جنگی بنیادوں پر کام کریں ہمیں دیکھنا ہے کہ وہاں بچوں کی کیا ضروریات ہیں۔ پانی خوراک کے ٹرک بھجوائیں۔ چیف جسٹس نے کہا اربوں روپے لے کر سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے غذائی قلت سے بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ہیلتھ، اے جی سندھ، سیکریٹری پاپولیشن اور سیکریٹری ورک اینڈ سروسز کو طلب کرلیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.