تازہ تر ین

احمد شہزاد پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ کاحصہ بن گئے

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )نے ڈوپنگ سکینڈل میں4ماہ پابندی کا شکار اوپنر احمد شہزاد کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ترجمان پی ایس ایل کے مطابق احمدشہزاد کو پی ایس ایل4کیلئے کھلاڑیوں کے پول میں شامل کرلیا ہے۔ احمدشہزاد پر ڈوپ ٹیسٹ کیس میں4ماہ کی پابندی عائدہے۔ احمدشہزاد کی پابندی10نومبرکوختم ہو جائےگی ۔ ترجمان پی ایس ایل نے واضح کیا کہ احمد شہزاد گولڈ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔پی ایس ایل تھری میں احمد شہزاد ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ پی ایس ایل فور کےلیے احمد کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے،ریلیز کرنے یا ان کے بدلے کسی اور کھلاڑی کو لینے کافیصلہ بعد میں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain