Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دبئی ٹیسٹ میچ میں زخمی امام الحق کی انگلی کا آپریشن آج ہوگا

    By Daily Khabrainاکتوبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(آئی این پی) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن (آج)ہفتہ کو ہو گا ۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے اسپتال میں امام الحق کی انگلی کے آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
    اور آپریشن کے موقع پر پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔اوپنر امام الحق کا زخمی ہونا قومی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا ہے، توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام الحق کی انجری سے متعلق بتایا گیا کہ اوپنر کھلاڑی کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں محمد حفیظ کے ہمراہ 205 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 48 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔امام الحق کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دار و مدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شاداب کو کھلانے کا انحصار شیخ زائد اسٹیڈیم کی پچ پر ہے جبکہ فخر زمان بھی اوپننگ کرسکتے ہیں جب کہ شعیب اختر نے فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی اننگز بھول کر آگے بڑھیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست

      کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز

      پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.