تازہ تر ین

آفریدی کی ورلڈٹی20 یو اے ای میں کروانے کی خواہش

دبئی(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے سابق آل رانڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کے چاہنے والوں کا گھر ہے اور یہاں تمام کھلاڑیوں کے مداح موجود ہیں لہذا میری خواہش ہے کہ مستقبل میں یہاں مختصر دورانیے کی کرکٹ کا عالمی میلا سجایا جائے۔اہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں نہ صرف دنیا بھر سے لوگ آباد ہیں بلکہ دبئی، ابو ظہبی، اور شارجہ جیسے مقامات ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے مثالی ہیں لہذا آئی سی سی کو اس بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں کرکٹ لیگز ہورہی ہیں اور آج 20 اور 10 اوورز کے دورانیے کی کرکٹ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain