Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنیکا فیصلہ

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    PCB
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نیوزایجنسیاں)پی سی بی نے آئندہ سیزن سے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کرنے کااصولی فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی مخالفت کرتے رہے ہیں، احسان مانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے بعد کہا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں ختم نہیں ہوں گی تاہم احسان مانی کے چیئرمین بننے کے بعد پہلی بڑی پیش رفت کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن سے ملک سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔آئندہ سال سے مختلف حکومتی ڈپارٹمنٹس ہر قسم کی کرکٹ سے دور ہوجائیں گے تاہم ڈپارٹمنس کو کہا جائے گا کہ وہ اگر کھیل کے فروغ میں کوئی کردر ادا کرنا چاہتے ہیں تو ملک کے کسی بھی ریجن کو اسپانسر کرلیں۔پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ڈپارٹمنٹ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد سے ایک ہزار کے قریب کھلاڑی ملازمتوں سے فارغ ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس نے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں پہلی میٹنگ میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تین دن قبل واپڈا ہاس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں ڈپارٹمنٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹاسک فورس ممبران ڈومیسٹک کرکٹ سے وابستہ محکموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈز سے رابطے کرکے رپورٹ تیار کریں گے جسے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔سابق کرکٹرز عمران خان کے سامنے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت میں بولنے کی ہمت نہ کرسکے۔اجلاس میں موجود ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں نے میٹنگ میں زیادہ مزاحمت نہیں کی۔ تجویز کے مطابق پی سی بی آئین میں ترمیم کرکے اس معاملے پر قانون سازی کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں مزمل حسین کے علاوہ لاہور ریجن سے شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی، خان ریسرچ لیبارٹریز کے محمدایازبٹ، پی سی بی کے ڈائریکٹرز ہارون رشید،مدثر نذر، جنرل منیجر عثمان واہلہ اور منیجر ثاقب عرفان شامل تھے۔ٹاسک فورس کے پہلے ہی اجلاس میں ڈپارٹمنٹ کے دونوں نمائندوں نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ٹاسک فورس کے ارکان موجودہ فرسٹ کلاس سیزن ختم ہونے کے بعد اگلے سال کیلئے نئے مجوزہ نظام کو متعارف کرانے کیلئے سب سے مشاورت کررہے ہیں۔ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے البتہ ڈپارٹمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ریجنز کو اسپانسر کریں۔امکان ہے کہ کوالٹی کرکٹ پر اتفاق کرتے ہوئے ریجن کی آٹھ ٹیموں کو فرسٹ کلاس کا درجہ دیا جائے گا۔ پی سی بی حکام اس مسلے پر خاموش ہیں لیکن امکان ہے کہ اس بارے میں کاغذی کارروائی کرکے بورڈ کے سرپرست اعلی عمران خان سے اس کی باضابطہ منظوری لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان اپنے متعدد بیانات میں پی سی بی کے موجودہ فرسودہ ڈومسیٹک ڈھانچے پر تنقید کرچکے ہیں۔ وہ پاکستان میں کرکٹ آسٹریلیا جیسا سسٹم اپنانے کے حق میں ہے، جس میں میچز کی تعداد کم لیکن کرکٹ کا معیار بہت اچھا ہو۔ٹاسک فورس کی کوشش ہے کہ معیاری کرکٹ کیلئے ریجنز کی تعداد کو صرف چھ تک محدود کردیا جائے اور ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ کو نمائِندگی دینے پر غور کیا جارہاہے تاہم ایک تجویز یہ بھی ہے کہ چھ کے بجائے اس تعداد کو آٹھ کردیاجائے۔امکان ہے کہ ریجنز کو ڈویژن کرکٹ میں بدل دیا جائے جو ٹیمیں گریڈ ون میں شامل نہیں ہوسکیں گی ان کیلئے گریڈ ٹو طرز کی کرکٹ رکھی جاسکتی ہے۔محکموں کی ٹیموں کو فارغ کرکے نئے سسٹم میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ڈیلی الانس کے ساتھ انعامی رقم کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹاگولر ون ڈے ٹورنامنٹ ختم کردیا جائے گا تاہم کلب اور ڈسٹرکٹ کرکٹ کو مالی طورپر سپورٹ کرکے مزید بہتر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کے بعد بھی کرکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے اپنے پرانے مقف کو دہرایا تھا۔جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجا، انضمام الحق اور معین خان کی موجودگی میں صرف ماضی کے اسپنرعبدالقادر نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت میں بات کی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست

      کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز

      پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.