Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زرداری قانون کا ہاتھ گردن تک پہنچتا ، دیکھ کر گھبرا گئے : فواد چودھری

    By Daily Khabrainاکتوبر 22, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور، اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری چند ہفتوں میں قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک پہنچتا دیکھ کر گھبراگئے ہیں اور اسی بوکھلاہٹ میں حکومت پر حملے کی کوشش کی جارہی ہے ،ہم نے کسی بھی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑنا اور حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس لوٹ مار کے خلاف قانونی کارروائی کےلئے بہت سے شواہد آ گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں نعیم الحق نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی گزشتہ حکومت میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 600ارب کے بجٹ میں سے 300ارب روپے کا غبن کر لیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا واضح مو¿قف ہے کہ ہم نے کرپٹ افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑنا ۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دس سالوںمیں ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے جس کی وجہ سے ہر ادارہ زبردست خسارے کا شکار ہے ،گزشتہ دس سالوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج خزانہ خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بوکھلا گئے ہیں اس لئے حکومت پرحملے کوشش کی جارہی ہے ۔ موجودہ حکومت کو تو ابھی آئے ہوئے دو ماہ ہوئے ہیں اور ہماری مختلف امور پر گرفت مضبوط ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح مو¿قف ہے کہ لوٹ مار کرنے والے جو کھلم کھلا پھررہے ہیں ہم نے انہیں چھوڑنا نہیں اور حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس ایسے شواہد آگئے ہیں جن سے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی اور اسی بوکھلاہٹ کی وجہ سے حکومت کے خلاف اعلانات کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے فرشتے بھی حکومت کے خلاف اسمبلی میں کوئی قرارداد منظور نہیں کرا سکتے انہیں اپنے گریبان میں منہ ڈال کر جھانکنا چاہیے ۔ ہم آئندہ چند روز تک سابقہ ادوار کی لوٹ مار کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو کئی کیسز میں ریلیف دیا گیا، زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں، اسحاق ڈار کو لانے کے حوالے سے مرحلہ وار کام ہورہا ہے۔ اتوار کو آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے حوالے سے مرحلہ وار کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کئی کیسز میں ریلیف دیا گیا۔ زرداری پاکستان کی قابل شرم داستان کا حصہ ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.