Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکالہ کنٹونمنٹس بورڈز کے ملازم نے اپنے ہی افسر کے خلاف مبینہ کرپشن کی درخواست دے دی
    • گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم نعمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹسمحدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • محکمہ جنگلات کوباضابطہ فورس کا درجہ دینے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع
    • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
    • حکومت سندھ کے 20 زیرتربیت افسران کا پیف کا دورہ
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ
    • نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا
    • سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار فتح جنگ چو ان ایکشن، گراں فروشوں کی دوڑیں
    • میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفافیت، میرٹ اور امتحانی قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
    • ڈسٹرکٹ بارمری کی اپیل پر خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی
    • تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری
    • گوجر خان سہولت بازار کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ
    • لاہور سے شادی پر آئی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا ملزم گرفتار
    • انہار افسران کی سر پرستی پانی چوری عروج پر ٹیل کے کسان رل گئی
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • جاتلی پولیس کی کارروائی 12 سالہ بچے سے زیادتیکی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
    • حویلیاںسے چکوال آنیوالی خاتون بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ
    • گوجرخان کا معروف تجارتی مرکز کھوکھا بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فواد چودھری نے زرداری اور نواز شریف کے رہنے کی جگہ مقرر کر دی ، گھر یا جیل ، فیصلہ کیا ہوا

    By Daily Khabrainدسمبر 11, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اب کوئی الیکشن نہیں لڑنا بلکہ انہیں گھر بیٹھنا ہے، یا پھر جیل میں رہنا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں کسی سیاسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے، عمران خان کی سیاست کا محور احتساب ہے، کل کابینہ کی اتنی طویل میٹنگ ہوئی اور یہ نئی روایت ہے، وزیراعظم اور کابینہ میں خوف خدا ہے، اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کوفائدہ پہنچے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری کسی محنت کے بغیر اقتدار میں پہنچے اور انہوں نے اس کی قدر نہیں کی، جب کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد ہے اور بائیس سال کی محنت کے بعد انسان جس مقام پر پہنچتا ہے تو پھر اس کو احساس ہوتا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی حکومت ہے جو وزراءسے حساب کتاب مانگ رہی ہے، اس سے پہلے تو وزراءخود کو جوابدہ نہیں سمجھتے تھے جب کہ وزیراعظم کا وڑن ہے کہ چاہے وزیر ہو یا کوئی اور سب کا احتساب ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہا گیا کہ گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے سے معیشت نہیں چلے گی، ان اقدامات کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ وزیروں کو بھی کل حساب دینا پڑے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں علاج پر تقریباً 4 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور 4 کروڑ پی آئی اے کے اس جہاز پر لگا جو ان کو لے کر گیا اور خالی واپس آیا، یہ پیسہ پاکستان کے خزانے سے گیا، ایک اینٹ جاتی امرا پر اپنے پیسوں سے نہیں لگوائی، خزانے کے پیسے سے لگے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہمارا چیلنج سیاسی نہیں، گورننس اور معیشت کا چیلنج ہے، معیشت کا چیلنج اس لیے ملا کہ پچھلی حکومت انتہائی نالائق تھی، باہر سے قرض لے کر رقم عیاشیوں پر خرچ ہوئی، آج پاکستان جو ہمیں ملا وہ معاشی طور پر کھوکھلا ہے جسے بہتر کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اشرافیہ غریبوں کا خیال کرے، ہمیں ٹیکس کلچر لانا پڑے گا، ورنہ باہر سے قرض لے کر لگاتے رہیں گے اور نسل غریب ہوتی جائے گی، وزیراعظم کا معاشی وڑن ہے کہ ملک کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے جاری بیان میں بھی کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا، 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی، ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے لائے گئے فون پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.