تازہ تر ین

پاکستان کی کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارت کو دورے کی دعوت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے کرتارپور معاہدے پر مذاکرات کے لیے بھارتی حکومت کو دورے کی دعوت دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارت کو بھجوا دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے وفد جلد اسلام آباد بھیجے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان 2019 ءمیں کرتار پور راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے کیوں کہ اسلامی اصول تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قائد اعظم کے وڑن کے مطابق پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان علاقائی امن و ترقی کےلیے کام کرتا رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل کو کرتار پور پر فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تحصیل شکر گڑھ میں واقع گوردوارہ صاحب کے قریب کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، بھارتی وزیروں پر مشتمل وفد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، عالمی مبصرین اور سکھ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain