لاہور( این این آئی )پاکستان مورٹگیج ری فنانس کو ورلڈ بینک سے کم خرچ گھروں کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے جبکہ مزید 7 کروڑ ڈالر ابھی موصول ہونے ہیں۔جون 2018 میں ہاﺅسنگ کے شعبے کے فروغ کے لیے قائم ہونے والی پی ایم آر سی نے اب تک اس کام کے لیے 1.2 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایم آر سی کے سی ای او مدثر ایچ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں جنرل ہاﺅسنگ کے لیے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 7 کروڑ ڈالر ابھی موصول ہونا ہیں اور اس رقم کا استعمال ملک میں کم خرچ گھروں کے فروغ کے لیے کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے بینکوں سے کم قیمت پر رقم حاصل کی جاتی ہے جبکہ بینکوں کو ہاﺅسنگ کے لیے طے شدہ سود پر رقم دینے کی اجازت ہے۔بینک الفلاح اور عسکری بینک کو پی ایم آر سی سے رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اسلامک بینک سمیت دیگر 2 بینک رقم دینے والوں سے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے کم خرچ گھروں کے منصوبے پر مذاکرات کر تے ہوئے اس کے طریق کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم بینکوں کی جانب سے اگلے 6 ماہ میں استعمال کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ گھروں کی کمی کے باعث بینکوں اور دیگر سرمایہ کاروں کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہے خصوصی طور پر ایسا شعبہ جو حکومت کی سماجی و معاشی ایجنڈا میں اہم ترجیح ہے۔
بریکنگ نیوز
- سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
- امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
- سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
- یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
- ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
- پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
- سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
- ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
- فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
- قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
