Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق بابا گورونانک دیوجی کے 557 ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ انتظامی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ‘ ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان’ ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس اور دیگر افسران موجود ہیں۔
    • جیلوں میں گنجائش سے 90 فیصد زیادہ قیدی 75 فیسد انصاف کے منتظر
    • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نواحی شہر بھارہ کہو ڈرگ مافیا کے نرغے میں
    • راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ
    • پشاور اسکول حادثہ، جاپانی سفیر کا بچوں اور استاد کی اموات پر اظہارِ تعزیت
    • چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • ملک نصیر کی زیر نگرانی ایس آئی مبین کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی
    • ٹی ایم یو سی کے کلاس آف 2026 کے گریجویٹس کے اعزاز میں تقریب
    • شہباز لغاری کا گلشنِ حدید میں ایک خاندان کے مبینہ اجتماعی خودکشی کے واقعے پر تشویش کا اظہار
    • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
    • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی رپورٹ جاری کرے،پاکستان
    • آازاد کشمیر کی داخلی خود اختیاری تشخیص کو کوئی خطرہ نہیں طارق فاروق
    • ڈکیتی کی واردات اور شہری کا موٹر سائیکل چوری پولیس نے ایف ائی ار درج کر لی
    • تھانہ جاتلی کے علاقے دیوی داتا میں سی سی ڈی پولیس کا مبینہ مقابلہ
    • ورلڈ بینک کا واسا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
    • موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیسپارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران زخمیملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، ساتھی فرار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کر لی
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، ایک روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    • گھریلو تنازعے پر 45 سالہ مشتاق نامی شخص نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی ارضیاتی واقعہ جس نے عالمی ماحول ڈرامائی طور پر تبدیل کردیا

    By Daily Khabrainجنوری 30, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی( ویب ڈیسک ) پاکستان کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ لگ بھگ ایک کروڑ سال قبل یہاں بڑے پیمانے پر لگنے والی ا?گ اور دیگر تبدیلیوں نے پہلے پاکستان اور اس سے ملحق بڑے خطےمیں سبزہ زاروں (گراس لینڈ) کو جنم دیا اور پھر اس کے اثرات دیگر دنیا میں بھی دیکھے گئے۔
    پروسیڈنگز ا?ف دی نیشنل اکیڈمی ا?ف سائنسز میں شائع رپورٹ کے مطابق پینسلوینیا یونیورسٹی اور اسمتھ سونین میوزیم کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک طویل عرصے تک ارضیاتی اور فاسل تحقیق کے لیے انتہائی مشہور پاکستانی ارضیاتی خطے سوالک میں لگاتار کئی سال تک تحقیق کی ہے۔ یہ علاقہ جہلم، سالٹ رینج سے ہوتا ہوا پہلے ا?زاد کشمیر تک جاتا ہے اور اس کے بعد بھارت اور نیپال تک پہنچتا ہے۔
    پاکستانی علاقے میں ایک مقام پر ایک کروڑ سال قبل کا پہاڑی سلسلہ بہت واضح ہے جو مایوسین عہد سے تعلق رکھتا ہے۔ عین اسی دور میں دنیا کے غالب حصے میں جنگلات کم ہوئے اور بڑے پیمانے پر سبزے کی افزائش ہوئی جس سے قالین کی طرح گھاس بچھتی چلی گئی۔
    یونیورسٹی ا?ف پینسلوینیا میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ ایلیسن کارپ اور اسمتھ سونین سے وابستہ سینیئر ماہرِ ارضیات اینا بیرنسمائیر نے مشترکہ طور پر یہ اہم دریافت کی ہے۔ اینا 1990ئ کے عشرے میں کئی بار پاکستان ا?ئیں اور سوالِک سلسلے سے انہوں نے ایسی مٹی کے نمونے اٹھائے جو لاکھوں کروڑوں سال پرانے تھے۔
    ماہرین قدیم مٹی کو ’ پیلیو سول‘ کہتے ہیں، ماہرین نے ان نمونوں میں قدیم سبزے اور پودے کی وہ نشانیاں نوٹ کیں جو کاربن ا?ئسوٹوپس سے ظاہر ہورہی تھیں۔
    ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستان سمیت دیگر کئی خطوں میں بھی ا?گ لگنے کے بڑے واقعات ہوئے جس سے جنگلات جل گئے اور سبزہ پھیلتا چلا گیا اور یوں سبزے کے بڑے بڑے میدان وجود میں ا?ئے۔
    پاکستانی واقعہ اور بارشوں کا سلسلہ
    اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ ایلیسن کارپ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ پاکستان سمیت کئی علاقوں میں جنگلاتی ا?گ نے سبزہ زاروں کو فروغ دیا ناکہ صرف ایک واقعے سے ایسا ہوا تھا۔ یہ دھیرے دھیرے پھیلتا چلا گیا تاہم پاکستان واقعے کے عالمی تبدیلی کا ذمے دار تو نہیں کہا جاسکتا لیکن اس کا کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوا تھا تاہم یہ واقعہ ایک حد تک بڑے پیمانے پر ماحول، سبزے اور بارشوں پر بھی اثر انداز ہوا تھا۔
    ایلسین کارپ نے بتایا کہ پاکستانی چٹانوں اور پتھروں میں قدیم بایو مارکر، سالمات اور دیگر اجزا ملے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی اور زمینی سطح پر سبزے کے پھیلاو¿ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس سے کرہِ ارض کے قدیم رازوں کو جاننے کے کئی سوالات مل سکتے ہیں۔ ایلیسن کے مطابق زمین کی ساڑھے 6 کروڑ سالہ تاریخ میں اسے بہت بڑی تبدیلی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے قبل ہمیں گراس لینڈ کے ا?ثار نہیں ملتے۔
    اس وقت جو بڑی چراگاہیں ہیں انہیں ارضیاتی زبان میں سی فور گراس لینڈز کہا جاتا ہے جو خشک، حاری (ٹراپیکل) خطوں میں فروغ پاتی ہیں جہاں کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کی مقدار کم ہوتی ہے اور یوں وہ ضیائی تالیف کے ایک بالکل نئے طریقے کے ساتھ ظہور پذیر ہوئی ہیں جن میں مکئی اور گنے کی فصلیں بھی شامل ہیں۔ کہا جاتا ہےکہ کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کی کمی سے ہی ان کی افزائش ہوئی ہے مگر مختلف علاقوں میں اس کی شرح مختلف رہی جس کی وجوہ مختلف ہوسکتی ہیں مثلاً بارشیں یا ا?تشزدگی وغیرہ۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد علاقہ ہے جہاں اس کا ارضیاتی ثبوت عین اسی دور ( ایک کروڑ سال قبل) میں ملا ہے جو پہلے سبزے کے عروج کا وقت بتایا جارہا تھا اور ساتھ ہی ا?گ لگنے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک غیرمعمولی دریافت ہے۔
    امریکی ماہرین نے پاکستانی مٹی کے نمونوں میں پولی سائیکلِک ایرومیٹک ہائیڈروکاربنز ( پی اے ایچ) کی بڑی مقدار دریافت کی ہے۔ ایک کروڑ سال پرانی اس مٹی میں پی اے ایچ کی بڑی مقدار ہے جو درختوں اور پودوں کے جلنے کو ظاہر کرتی ہے اورعین اسی دور میں صنوبر کے درخت ختم ہوتے دیکھے گئے یعنی جنگل تباہ ہوئے اور سبزہ پھیلا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.