Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے: شیخ رشید

    By Daily Khabrainفروری 23, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور ( صدف نعیم )پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے کی تمام اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے، اب موبائل فون پر دیکھا جا سکے گا کس نے کرایہ دیا کس نے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اخراجات کم کرکے 2.4 ارب روپے کمائے ہیں، ملک میں مزید فریٹ اور مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سے کراچی نان اسٹاپ ٹرین جناح ایکسپریس چلائی جائے گی جو وی آئی پی ہوگی۔سیاسی ماحول پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے، ان کا پاس ورڈ گم ہوچکا ہے۔اس موقع پر شیخ رشید آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گرفتاری کا بول گئے تاہم صحافی کے بتانے پر انہوں نے تصحیح کی اور کہا کہ سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں ایک مکھی نے بھی پر نہیں مارا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کی بات کرتے نہیں دیکھا، نوازشریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں، نوازشریف کو کھلی ہوا چاہیے، لال حویلی کی چھت کھلی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو ایسی ایسی بیماری نکلتی ہے جس کا پاکستان میں کوئی علاج نہیں صرف برطانیہ میں ہی ہوتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے چالیس سال ملک پر قبضہ کیےرکھا، عجیب فیشن ہے زرداری کہتے ہیں میرا کیس کراچی میں چلاﺅاور نوازشریف کہتے ہیں لاہور میں چلاﺅ، اس کے پیچھے کچھ تو وجہ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں میرا کوئی مخالف نہیں، عمران خان میرا بھائی ہے اور پی ٹی آئی والے بچے ہیں، صرف عمران ہی پی ٹی آئی ہے۔وزیر ریلوے نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ممبر ہوں جس کا نوٹی فکیشن جاری ہوچکا ہے، جس دن چاہوں گا پی اے سی میں چلا جاﺅں گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول سے صلح ہوگئی ہے، میڈیا ہر بار میری ان سے لڑائی کرانا چاہتا ہے لیکن بلاول نے معافی مانگ لی ہے تو بات ختم۔پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مودی آر ایس ایس کا شوٹر ہے، وہ چار ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کررہا ہے، مودی نے 70 فیصد تک جنگ کے چانس پیدا کیے ہیں، اگر بھارت نے حملہ کیا تو یکمشت تمام قرضے چکا دیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.