تازہ تر ین

بھول بھلیاں 2کون بنے گا ھیرو اور ھیروئن

بولی وڈ کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی کامیاب مزاحیہ فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئل بننے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی فلم کی کہانی فرحاد سمجی نے تحریر کی اور وہی اس کی ہدایات بھی دیں گے۔خیال رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھول بھلیاں‘ کی ہدایات پریادرشن نے دی تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار طویل عرصے سے اس کا سیکوئل بنانے کے خواہشمند تھے اور جب انہوں نے فرحاد سمجی کے آگے اس فلم کا خیال ظاہر کیا تو انہوں نے بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی۔فلم کی پروڈکشن کا ابتدائی کام جاری ہے، جبکہ اس مرتبہ سیکوئل میں نئی کاسٹ کو شامل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق فلم میں نئے کرداروں کو حصہ بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain