تازہ تر ین

ٹی وی فلم کے حسین ستاروں کا بچپن اب بھی تازہ ہے

لاہور (ویب ڈیسک )لوگ اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں خاص طور پر ان کے اس دور کے بارے میں جب وہ مشہور نہیں تھے یا بچے تھے۔یعنی ہم میں سے بیشتر اپنے پسندیدہ ستاروں کے بچپن کی تصاویر دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہاں ہم نے ایسی ہی پاکستانی اسٹارز کی بچپن کی ان دیکھی تصاویر کو جمع کیا ہے جو انہوں نے گزشتہ دنوںسوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کیں۔امید ہے آپ کو یہ تصاویر پسند آئیں گی۔
ماہرہ خان


ایسا لگتا ہے کہ بچپن سے ہی ماہرہ خان کو سجنے سنورنے کا شوق تھا۔
علی رحمان خان


علی رحمان خان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر۔
عروہ حسین


عروہ حسین نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر کو گزشتہ دنوں شیئر کیا۔
فیروز خان


کیا اس تصویر کو دیکھ کر آپ یقین کرسکتے ہیں کہ یہ فیروز خان ہیں۔
حسنین لہری


حسنین لہری اب بھی اپنے بچپن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔
عدیل حسین


ایسا لگتا ہے کہ بچپن میں عدیل حسین کو کیمرا کچھ زیادہ پسند نہیں تھا۔
سجل علی اور صبور علی


اداکارہ سجل علی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور ان کی بہن کے ہمراہ اس پیاری تصویر میں سجل علی کون ہیں وہ پہچاننا آپ کا کام ہے۔
مایا علی


مایا علی کا نام پاکستانی ڈرامے دیکھنے والوں کے لیے غیر معروف نہیں بلکہ 2015 سے تو وہ اپنے عروج پر ہیں، دیار دل، میرا نام یوسف ہے اور اب من مائل جیسے ڈراموں سے انہوں نے اپنی صلاحیت کو منوا لیا ہے اور اب فلمی دنیا کا بھی حصہ بن گئی ہیں۔
مہوش حیات


ماڈل و اداکارہ مہوش حیات کی ایک یادگار تصویر جسے انہوں نے کچھ عرصے قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس کو دیکھ کر انہیں پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہی ہے۔
عائزہ خان


عائزہ خان بچپن میں موجودہ دور کے مقابلے میں کتنی مختلف تھیں، یہ بات اس تصویر سے معلوم ہوجاتی ہے۔
صنم سعید


یہ تصویر صنم سعید نے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی کہ وہ 1986 سے ہی کشف (زندگی گلزار ہے کا کردار) کی مشق کررہی ہیں۔
ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کافی حد تک اب بھی اپنے بچپن جیسی ہی نظر آتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain