تازہ تر ین

نواز شریف کی صحت پر حکومت کی سیاست افسوسناک ہے، حمزہ شہباز

لاہور(وقائع نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت اسا زہے، افسوس حکومت اس پر بھی سیاست کر رہی ہے۔لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کے موقع پر احاطہ میں عدالت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی صحت ناسا زہے، افسوس حکومت اس پر بھی سیاست کر رہی ہے، میاں نواز شریف بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر اور اپنی خود کی بیماری کی حالت میں بھی پاکستان واپس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں اس طرح مہنگائی نہیں تھی، اب تو غریب آدمی صبح شام حکومت کو بدعائیں دیتا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب عوام بہت جلد اس حکومت سے نجات حاصل کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain