تازہ تر ین

حمزہ علی عباسی کا ناروے کے مسلم ہیرو الیاس کو خراج تحسین

کراچی: سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص لارس تھورسن پر حملہ کرنے والے نوجوان الیاس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔دو روز قبل ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں توہین قرآن کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجب اسلام مخالف مخالف تنظیم (سیان)کے کارکنوں نے ریلی نکالی جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی تاہم وہاں موجود مسلمان اس توہین کو برداشت نہ کرسکے اور الیاس نامی بہادر نوجوان نے قرآن پاک کو جلانے والے ملعون شخص لارس تھورسن پر حملہ کردیا۔دنیا بھر کے مسلمان نوجوان الیاس کی اس بہادری کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر بھی ’’الیاس امت مسلمہ کا ہیرو ہے‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔حمزہ علی عباسی نے بھی بہادر نوجوان الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تقریباً 5 ارب سے زیادہ لوگ سمجھتے ہیں اسلام الہامی مذہب نہیں ہے تو کیا ہم مسلمان ان تمام لوگوں کو تکلیف دینا یا ان لوگوں کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں؟ نہیں، لوگ ہم پر تنقید کرنے اور ہماری بات سے اختلاف کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ لیکن آپ جان بوجھ کر ہمیں ستانے کے لیے بے حرمتی کرتے ہیں، توہین اور تذلیل کرتے ہیں جو صحیح نہیں ہے۔ بعد ازاں حمزہ علی عباسی نے نوجوان کو سراہتے ہوئے کہا مسٹرالیاس میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain