تازہ تر ین

‘عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی’

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کسی نا کسی متنازع اور حیران کن بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔اے آرے وائے کے پروگرام ہمارے مہمان کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو میں میرا نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا بھی دیا تھا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ ایک وقت میں یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔جہاں میرا نے ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کی وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی خاندان والے بھی اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے میرا کو بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم اداکارہ نے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں۔خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ  کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی کے سوال پر خاموشی اختتار کی جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain