تازہ تر ین

کرونا وائرس 77ممالک میں پہنچ گیا ،نیٹو سپلائی بند،خامنہ ای کا مشیر بھی جاں بحق

بیجنگ‘تہران‘پشاور‘نیویارک(نیٹ نیوز)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ملک کورونا وائرس کے شدید بیمار مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بڑی تعداد میں وینٹیلیٹرز تیار رکھیں اور آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنائیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس 60 سال سے زیادہ عمر اور ایسے افراد کو زیادہ شکار کرتا ہے جن کی صحت پہلے ہی دیگر بیماریوں کے باعث خراب ہو۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن تھراپی بہت اہم علاج ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں میں شرح اموات صرف 2 سے 5 فیصد ہے، جبکہ اب تک 60 ملکوں میں کورونا وائرس سے 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 88 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔ادھر چین میں مزید 42افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات دو ہزار 912ہوگئیں، ایران میں بھی جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 54ہوگئی، امریکہ میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے مریضوں میں شرح اموات صرف دو سے پانچ فیصد ہے،چین میں چہرے کے ماسک کی روزانہ پیدوار 11کروڑ 60لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی ہے جوکہ یکم فروری کو رپورٹ ہونیوالی تعداد سے 12گنا زیادہ ہے، امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89ہوگئی ہے،فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(اونروا)نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے تعلیمی ادارے اور اسکول بند کردیئے ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی نے بتایا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لبنان میں پناہ گزین کیمپوں میں قائم سکول 9 مارچ تک بند کردیے ہیں۔ایران میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایرانی پراسکیوٹر جنرل نے ماسک کی ذخیرہ اندازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ذخیرہ اندازی میں ملوث پایا گیا تو اسے پھانسی دی جائیگی، حکومت نے کورانا وائرس سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے پولیو ٹیم کی خدمات حاصل کی جائینگی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کورانا وائرس کی کمیونٹی کی آگاہی او رنشاندہی کیلئے پولیو سرویلنس ٹیمز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاگیاہے، جاری مراسلہ کے مطابق کورانا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز بھی اپنی خدمات دےنگے، جاری مراسلہ کے مطابق پولیو ایمرجنسی سنٹر کے ورکرز کورونا سے متعلق آگاہی اور کیسز کی بروقت نشاندہی کیلئے معاون ثابت ہونگے، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پولیو ورکرز کو کورانا سرویلنس کے حوالے سے باقاعدہ ٹریننگ دی جائیگی۔علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کو کورانا وائرس پھیلنے کے خطرے کے باعث ایک ہفتے کیلئے بند کردیاگیا، پاک افغان بارڈر بند کرنے کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ سمیت تمام نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں،ایران سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پاکستان ایران بارڈر پر 9ویں روز بھی تجارتی سرگرمیاں اور دونوں ملکوں کے درمیان لوگوں کی آمد رفت کا سلسلہ معطل رہا، جبکہ ایران سے مزید دو سو زائرین تفتان بارڈر کے ذریعہ پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر مرزانے ملک میں کورانا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کورانا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 100بیڈ پر مشتمل ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملازمین کو مصافحہ اور روایتی انداز میں بغل گیر ہونے سے روک دیا ، سندھ ہائیکورٹ نے ماسک کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کرونا وائرز کے ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے اور علاج کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے تمام سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پہلے 27اور 28فروری کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا، کراچی میں بارہ مشتبہ افراد کو کورونا وائرس سے کلیئر قرار دیدیاگیا، ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید کسی مریض میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا، علاوہ ازیں سندھ میں تعلیمی ادارے 13مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے، تہران میں کرونا وائرس سے سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی کونسل ممبر کے رکن اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر 71سالہ محمدمیر محمدی کورونا وائرس میں مبتلا اور تہران ہسپتال کے زیر علاج تھے، بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی، جس کے بعد کیسز کی تعداد 5ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain