تازہ تر ین

پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں 20فیصد کمی یکمشت وصولی پر پابندی ،پابندیوں کا فیصلہ روزانہ ہوگا : عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نجی سکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا-سنٹرل پی سی آر لیب کے دورے کے بعد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صوبہ بھر کے نجی سکول پوری فیس نہیں لیں گے-کوئی نجی سکول یکمشت ایک ماہ سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا-نجی سکول اساتذہ سمیت دیگر عملے کو ملازمت سے فارغ نہیں کرسکیں گے-نجی سکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ملازمتوں کو تحفظ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے -سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے بریفنگ میں بتایاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیس ملنے کے بعد ان کے سماجی تعلق داروں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے -پنجاب میں تا حال1684 کورونا وائرس کے مریض ہیں -صوبہ بھر میں 2110 افراد کو ٹریس کیا گیا ہے جن میں سے 147 کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں -صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 8 ہزار کٹس موجود ہیں ، مزید بھی مہیا کریں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈویژنل لیول پر بی ایس ایل لیول تھری لیب بہت جلد فنکشنل ہو جائیں گی- ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی اور راولپنڈی میں بی ایس ایل لیول تھری لیب تکمیل کے قریب ہیں- ڈویژنل بی ایس ایل لیول تھری لیب کے لئے 62 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں – وزیر اعلی نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار 2 ہفتے تک 5 ہزار روزانہ تک لے جائیں گے – سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات اور جہلم میں فیلڈ ہسپتال بہت جلد فنکشنل ہو رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹروں سے ملاقات اور مشاورت سود مند ثابت ہو رہی ہے – چینی ماہرین کے مطابق سماجی فاصلے ہی کورونا سے بچا¶کا واحد اور موثرذریعہ ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ انصاف امداد پیکیج اور احساس پروگرام کے تحت 25 لاکھ افراد کو 12 ہزار روپے دیں گے -ہر حقدار کو امداد پہنچانے کے لئے پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی پابندی لگائی گئی -امداد دینے کے خواہشمندپی ڈی ایم اے کے دیئے گئے نمبرز پررابطہ کر سکتے ہیں- لاہور میں 25 ہزار نادار خاندانوں میں راشن اور امدادی سامان کے پیکٹ پہنچائے گئے-لاہور میں این جی اوز اور ڈپٹی کمشنر آفس کے اشتراک سے امدادی سامان پہنچایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے – مختلف علاقوں میںپابندیوں میں نرمی یا سختی کا فیصلہ روزانہ رپورٹس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے -ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں متاثرہ ڈاکٹروں کی بھرپور دیکھ بھال کریں گے – وزیر اعلی نے کہا کہ بری صورتحال میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قطعا معاف نہیں کیا جائے گا-ذخیرہ اندازی اور گرانفروشی کرنے پر 2 ارب روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے- اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے – صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر اطلاعات و کالونیز فیاض الحسن چوہان ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain