Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رحم دِل کویتی مالک نے اپنے درجنوں کرایہ داروں کا کرایہ معاف کر دیا

    By Daily Khabrainاپریل 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کویت (ویب ڈیسک)کویت میں کورونا مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم لاکھوں غیر ملکی اور تارکین وطن تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور کئی افراد کو روٹی روزی کی فکر لگ گئی ہے۔ کویت میں کچھ انتہا پسند سوچ والے مقامی افراد کورونا وائرس پھیلنے کی ذمہ داری غیر ملکیوں پر تھوپ کر انہیں مملکت سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو دوسری طرف انسانیت نواز کویتیوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔کویتی اخبار القبس نے ایک ایسے ہی رحم دل کویتی مالک عید ثامر العازی کے بارے میں خبر شائع کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کویتی مالک العازمی نے کورونا وائرس کے باعث حالیہ بحران سے پریشان اپنی رہائشی عمارت کے تمام کرایہ داروں کو کرایہ معاف کر دیا ہے۔اس رہائشی عمارت میں درجنوں غیر ملکی مقیم ہیں۔ چند روز قبل العازمی اپنی رہائشی بلڈنگ کے باہر پہنچ گیا اور تمام مکینوں کو اونچی آواز میں مخاطب کر کے انہیں کاہ کہ میں نے تم لوگوں کی پریشانی میں تمہارا کرایہ معاف کر دیا ہے۔اگر تم لوگوں کے پاس اسٹیٹ ایجنسی کا نمائندہ کرایہ وصول کرنے آئے تو اسے کرایہ نہ دینا، بلکہ کہہ دینا کہ مالک سے بات کر لو۔ اللہ ہم سب کو اس آزمائش کی گھڑی سے نکالے گا۔ تم لوگوں پر تنگی کا وقت ہے۔ میں اس مشکل وقت میں کرایہ وصول کر کے کتنادولت مند بن جاوں گا۔ جب تک میں خود آپ سے کرایہ نہ مانگوں، آپ لوگوں نے خود سے کرایہ نہیں دینا۔ اگر آپ میں سے کسی کے پاس خالی کمرے ہیں تو آپ بے گھر افراد کو بھی اپنے پاس ٹھہرا سکتے ہیں۔کویتی باشندے کے اس مہربان رویئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ العازمی نے کورونا بحران ختم نہ ہونے تک کرایہ وصول نہ کرنے کا جو انتہائی شاندار فیصلہ کیا ہے۔ اس نے صحیح معنوں میں کویتیوں اور عربوں کی اعلیٰ اقدار کی نمائندگی کی ہے۔ اس کا اجر اسے اللہ کے ہاں مِلے گا۔دوسری طرف کویت میں صفائ الہاشم جیسی تارکین وطن کی سخت مخالف بھی ہیں۔متنازعہ حیثیت کی حامل خاتون رکن پارلیمنٹ صفاءالہاشم نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روشنی میں حکومت فوری فیصلہ کرتے ہوئے ملک سے غیر ملکیوں کو بے دخل کرے۔جمعے کے روز ٹویٹر پر جاری بیان میں صفاءنے کہا کہ "یقینا ان حالات میں زیادہ تر غیر ملکیوں کی موجودگی کویت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ان لوگوں کا ضرر ان کے فائدے سے زیادہ بڑا ہے۔اس لیے کہ یہ لوگ کرونا کی وبا پھیلانے کا ایک بڑا سبب ہیں۔ لہذا ان غیر ملکیوں کی اپنے وطنوں کو واپسی کرونا وائرس کے خطرے کو روک لگا دے گی اور آبادی کے تناسب کے مسئلے کو بڑی حد تک حل کر دے گی”۔اسی طرح مذکورہ خاتون رکن پارلیمنٹ نے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ "ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی اتنی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد حکومت پر لازم ہے کہ وہ بنا کسی ہچکچاہٹ کے آن تمام غیر ملکیوں کو بے دخل کرے جو کام نہیں کر رہے ہیں۔ یہ افراد Marginal Employment کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی

    کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.