تازہ تر ین

مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل انتقال کر گئے،سرانجام خان

مردان (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل انتقال کر گئے، شہباز شریف، مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کا سرانجام خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل سر انجام خان انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 88 سال تھی، انتقال گردے فیل ہونے اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔سرانجام خان کی تدفین جمعرات کو مردان کے قریب آبائی گاوں بغدادہ میں کی جائے گی۔ ان کی ایک صاحبزادی سلمی عطااللہ کینیڈین سینیٹر ہیں۔ وہ سابق چیف سیکریٹری اور چیئرمین واپڈا شکیل درانی، سلیم عطااللہ اور ڈاکٹر اعظم کے سسر تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی صاحبزادی فرح بی بی سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے مرحوم کی صاحبزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرانجام خان ایک بھائی اور بااعتماد ساتھی تھے۔ شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی بزرگ مسلم لیگی رہنما سر انجام خاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ رانجام خاں کی وفات کا سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔آج مسلم لیگ ن ایک عظیم ساتھی اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سر انجام خاں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ سر انجام خاں سیاسی و جمہوری جدوجہد کا ایسا سنہرا باب ہیں۔ جس کی مثال نہیں ملتی۔ دورِ آمریت میں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ملکر ایسے دور میں جمہوریت کا علم بلند رکھا جب مسلم لیگ ن اور سیاست کے لیے ایک بہت کٹھن وقت تھا۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی سرانجام خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سرانجام خان سچے مسلم لیگی تھے ، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کا انتقال پارٹی ، ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان ہے۔ سرانجام خان پارٹی کے لیے ایک مثال تھے اور رہیں گے۔ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain