تازہ تر ین

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانک سیکٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔بھارتی ڈرون نے پاکستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر تک پرواز کی اور اسے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا تھا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات 2003 کےجنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار اس نوعیت کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain