تازہ تر ین

سندھ میں جمعے کو دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاون مزید سخت کرنے کا حکم

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے لاک ڈاون میں جمعہ کو 3 گھنٹے کے لئے مزید سختی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور نماز جمعہ کے اجتماعات بھی محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق جمعہ کےروز لاک ڈاون کے دوران پابندیوں کا اطلاق مزید سخت ہوگا۔دوپہر بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ عوامی نقل وحرکت مکمل محدود ہوگی۔حکم نامے کے مطابق جمعے کو دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک پابندی سے مستثنی کاروبار بھی بند رہیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے محدود اجتماعات ہوں گے اور صرف پیش امام،موذن اور خدام سمیت پانچ افراد شریک ہوسکیں گے۔لاک ڈاون کے 18 روز میں 2378 افراد گرفتار شہر میں جاری لاک ڈاون کے 18 ویں روز بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں 2378 افراد کو گرفتار کر کے 103 موٹر سائیکلوں اور 3 کاروں کو بھی تحویل میں لے لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain