کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی علی شاہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی اور سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے ایم ڈی مہدی علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔
وہ عراق سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور تین ہفتوں سے علالت کے سبب آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔