Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کورونا سے صورتحال بہت خطرناک ہے، وفاق صوبوں کو ساتھ لیکر چلے، بلاول بھٹو

    By Daily Khabrainاپریل 15, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (و یب ڈسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کورونا وائرس کے باعث صورتحال بہت خطرناک ہے،وفاق صوبوں کو ساتھ لیکر چلے مگراس نے تعاون نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چودھری سے گفتگو میں کہاعوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ان کی زندگی کے تحفظ کے تمام اقدامات کئے جائیں،لاک ڈاون کا مطالبہ بیماری کا پھیلاو روکنے اورمشتبہ لوگوں کے ٹیسٹ کر کے نشاندہی کرنے کیلئے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ حقیقت جانتے ہوئے صحت عامہ کا کمزورملکی نظام جنگی بنیادوں پر مستحکم کرناضروری تھا،ہمارا مطالبہ ہے ایک قوم بن کر عوام کی زندگی بچانے کے اقدامات کریں، ہمیں حقائق کے مطابق چلنا چاہیے۔ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے،وہ اقدامات کرناچاہیئں جس سے عوام کی زندگی اور صحت بچا سکیں۔بلاول نے کہا کہ ڈبلیو ایچ نے وائرس کا پھیلاوروکنے کیلئے لاک ڈاون جلدی میں ختم کرنے کے بجائے جاری رکھنے کا مشورہ دیا،کوئی بھی ایک شہر یا صوبہ اکیلے اس وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ہم تنہا لاک ڈاون نافذ نہیں کر سکتے، ہم درخواست کر رہے ہیں گھر میں رہیں اور جان کا تحفظ کریں جبکہ ہمارے صوبے کا گورنر دکانیں کھولنے اور کام کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے،اس سے لاک ڈاون کی افادیت کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم مل کر متفقہ پالیسی دینا چاہتے ہیں،وفاق، ملک کی قیادت کرے اور وہ کردار ادا کرے جو اس کی ذمہ داری ہے،صوبوں کو ساتھ لے کر چلے ،عوام کی صحت اور زندگی بچانے کے اقدامات کرے۔ اگر وفاق کوئی اور قدم اٹھانا چاہتا اور رعایت دینا چاہتا ہے تو اس سے وائرس کا پھیلاواورمتاثرین کی تعداد بڑھے گی۔وفاق تیاری کرے اور صحت عامہ کا نظام بہتر کرنے کیلئے تعاون کرے تاکہ اس کا پھیلاومقابلہ کرنے کی تیاری کر سکیں۔تعمیراتی شعبہ کھولنے کے حوالے سے انہوں نے کہا اگرپاکستان یہ پیغام دیتا ہے کہ غریب کی صحت یا جان خطرے میں ہوتی ہے تو ہو جائے،امیر لوگ گھر میں رہ کر اپناتحفظ کر سکتے ہیںتوبہت غلط تاثر جائے گا۔ ہم جانتے ہیں کورونا سے غریب عوام کو زیادہ نقصان ہوگا،غریب علاقوں میں اگر یہ بیماری پھیل جاتی ہے تو عالمی ادارے نے بھی نشاندہی کی ہے کہ یہ عالمی بحران بن سکتا ہے، ہمارے عوام کی تعداد آپ کے سامنے ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو دنیا میں لازمی سروس قرار نہیں دیا گیا ،اگر اسے لازمی سروس قرار دیا جاتا ہے اور کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے تو ہم امید رکھتے ہیں وفاق تمام صوبوں کواپنے صحت عامہ کا نظام بنانے میں تعاون کرے گا تاکہ اس فیصلے کے باعث مریضوں کی جو تعداد بڑھے گی ،اسے سنبھال سکے۔وفاقی وزراءکی بیان بازی افسوسناک ہے،جب کورونا پھیلنا شروع ہوا توکہاتھا ہم سیاسی بیان بازی نہیں چاہتے، ہم اپنے وزیراعظم کی جانب دیکھ رہے ہیں،وفاق وہ کردار ادا کرے جو اس کی ذمہ داری ہے،میں نے اپنے بیان پر پورا اترنے کی کوشش کی۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ حکومت کوروناپر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے،وفاقی وزراءکے بیان اور ویڈیو پیغامات دیکھیں تومحسوس ہوتا ہے وہ کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑرہے ہیں۔ عالمی بحران میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ افسوسناک اور شرم ناک ہے،جہاں تک سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے،میں اپیل کروں گاکورونا کے پیش نظرقیدیوں کے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں،ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے،سب کوموت کی سزا بھی نہیں دی گئی ،اگرانھیں کورونا کا شکار ہونے دیں گے تو یہ بے رحمانہ سزا ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران نے 85 ہزار قیدی عارضی طور پر چھوڑ دیئے جبکہ 10ہزار قیدیوں کو معافی دے دی ،پاکستان بھی انسانی بنیادوں پر نظر ثانی کرے،اگر قیدیوں کی صحت اور جان خطرے میں ہے تو ازخود نوٹس لیا جا سکتا ہے، ہم جتنی دیر کریں گے، اتنا نقصان ہوگا۔ پیپلزپارٹی نے قومی یکجہتی کے اقدامات کئے ،کل جماعتی کانفرنس بلائی پھر سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی مگر وزیراعظم کانفرنس چھوڑگئے،قومی یکجہتی کیلئے اج بھی قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں، اس راستے میں خان صاحب کی انا واحد رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنے بھی بڑے مسائل اٹھے، چاہے وہ کشمیر کا معاملہ ہو یا معاشی بحران یا عالمی وبا ہو،خان صاحب کو قومی تکجہتی پیدا کرنے میں دلچسپی نہیں ،اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے،وہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔پیپلزپارٹی سوات آپریشن اور سانحہ اے پی سی کے حوالے سے سب کو ساتھ لے کر چلی۔بلاول نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہو گا جو کورونا کا مقابلہ تو کر رہا ہے مگراس کے وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف کو فون تک نہیں کیا،بورس جانسن نے اپوزیشن رہنما سے رابطہ کیا، امریکہ میں حکومت، اپوزیشن مکالمہ ہوتا ہے۔ہم نے پہلے دن ہی حکومت سے تعاون کا اعلان کیامگر وفاق نے قومی یکجہتی کی کوشش نہیں کی،ہماری توجہ عوام کی صحت اور زندگی بچانے پر ہے،اپوزیشن تقسیم نہیں ،تمام رہنماو¿ں سے رابطہ ہے،اس وقت کورونا کا مقابلہ اور زندگی بچانا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا خدانخواستہ ہم خطرناک صورتحال کی طرف جا سکتے ہیں،جتنے زیادہ ٹیسٹ ہونا چاہئیں تھے،وہ نہیں ہوئے۔وفاق نے کسی صوبے سے تعاون نہیںکیا،جنگی بنیادوں پرصحت کا نظام بہتر کرنا چاہیے تھامگر وفاقی حکومت نے پیسے نہیں دیئے،اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ہمارے ہسپتال اور طبی عملہ مقابلہ نہیں کر سکے گا، بستراورا?ئی سی یو کم پڑ جائیں گے، سڑکوں پرمریضوں کا علاج کر رہے ہوں گے ہمارے پاس وینٹی لیٹر کم اور ٹینک زیادہ ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صحت کوہمیشہ ترجیح دی، پچھلے دس برسوں میں سندھ نے باقی صوبوں سے زیادہ ہسپتال بنائے لیکن ہمارے ہسپتال بھی کم پڑ جائیں گے،کسی بھی ترقی یافتہ ملک کا نظام صحت اس طرح فعال نہیں کہ اس وبا کا بوجھ اٹھاسکے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.