Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ میں لاک ڈاون میں توسیع؛ مختلف کاروبار اور صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت

    By Daily Khabrainاپریل 15, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(و یب ڈ سک) سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت چند ضروری شعبہ جات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ اجتماعات، تفریحات اور دیگر سرگرمیوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف صںعتوں، مزدوروں کی کالونی کے حامل بڑے پیداواری یونٹس، متعدد دکانوں، ان لائن کاروبار اور کورئیر کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔دھوبی، حجام، مکینک، درزی، پلمبر، الیکٹریشن، بڑھئی، کتب شاپس، ریڑھی بان ایس او پی کے تحت مشروط کاروبار کرسکیں گی، تعمیراتی صنعتیں محدود طور پر جب کہ برآمدی صنعتوں کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تصدیق اور انڈر ٹیکنگ کے بعد کام کی اجازت ہوگی، بڑی صنعتیں جن کے مزدور کالونی حدود کے اندر ہیں انہیں معائنے کے بعد کام کی اجازت ہوگی، تمام فیکٹریوں کو ایس او پیز کو فالو کرنا ہوگا۔بھٹے، بجری کی کرشنگ، شیشہ انڈسٹری کے کارخانے کھلیں گے، ہر وہ فیکٹری کھلے گی جس کی لیبر اسی فیکٹری تک محدود رہے گی۔حکم نامے کے مطابق 13 پیداواری یونٹس اور کاروباری سرگرمیوں کو لاک ڈاون کے دوران سرگرمیوں کی مشروط اجازت ہوگی، آئل ریفائنریز، ایل این جی اور گیس کے پیداواری یونٹس، پیپر اور پیکیجنگ انڈسٹریز، سیمنٹ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کمپنیاں ایس او پی فالو کرتے ہوئے پیداواری عمل شروع کرسکیں گی تاہم ان پر بھی ایس او پیز کو فالو کرنا لازمی ہوگا۔جانوروں سے متعلق ضروری سازو سامان، زرعی آلات کی فیکٹری کھلیں گی، پودوں کی نرسریاں اور تمام ضروری ورکشاپس کھلیں گی، کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، مائنز اینڈ منرلز، لانڈری، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، جانوروں کے اسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پابندیوں سے مستشنی صنعتی یونٹس کو ملازمین کی آمد و رفت کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سےاجازت نامہ لینا ہوگا۔کورئیر اور آن لائن سروسزکے نوٹی فکیشن کے مطابق کورئیر سروس اور آن لائن کاروبار کو کام کی اجازت ہوگی، آن لائن کاروبار سے وابستہ 49 رجسٹرڈ اداروں کے رائیڈرز ادویات اور دیگر سامان کی ترسیل کرسکیں گے، آن لائن بزنس سے وابستہ ادارے صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل کرسکیں گے، کورئیر سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادویات اور ریلیف کے سامان کی ترسیل کرسکیں گی تاہم تیار کھانے کی ہوم ڈیلیوری ممنوع ہوگی، رائیڈرز کو ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔مساجد میں عبادت، ڈبل سواری اور مزارت پر پابندی برقرار جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں، مزارات پر سرگرمیوں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، مساجد اور عبادت گاہوں میں اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
    ریستوران کو اجازت:
    ریستوران کو تیار کھانوں کی ہوم ڈیلیوری بحال کردی گئی ہے تاہم شہریوں کو ریسٹورنٹ میں کھانے اور ٹیک اووے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    ٹرانسپورٹ، اجتماعات، شاپنگ سینٹرز اور تفریحی مقامات بند:
    اندرون شہر اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ بند رہے گی، عوامی، کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں گی، شاپنگ پلازا، شادی ہالز سینما گھر بند رہیں گے، تمام تفریحی مقامات پر ا?مد و رفت بند رہے گی، ہرقسم کے عوامی، سیاسی، سماجی مذہبی تقاریب، اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.