اسلام آباد (ویب ڈیسک ): معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے۔ اس وباءسے جنگ جاری ہے۔ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔ اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ کوروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا کا چیلنج ختم ہونا نہیں، فردوس عاشق اعوان

