Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا بھر میں ایک لاکھ40ہزارہلاکتیں،16لاکھ 50ہزار متاثر،امریکہ میں ایک دن میں2482افراد ہلاک

    By Daily Khabrainاپریل 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک، لندن، میڈرڈ، پیرس (صباح نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 1 لاکھ 34 ہزار 616 ہو گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا
    وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچاد ی ، امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 206 ہو گئی، 6 لاکھ 44 ہزار 89 امریکی شہری عالمی وبا کی زد میں آ چکے ہیں،صرف ر یاست نیویارک میں 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔چوبیس گھنٹے کے دوران فرانس میں ایک ہزار چار سو اڑتیس افراد لقمہ اجل بن گئے، برطانیہ میں سات سو اکسٹھ، اٹلی میں پانچ سو اٹھہتر اور اسپین میں پانچ سو ستاون ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک 51 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے تباہی، فرانس میں ہلاکت خیز دن رہا جب 1438 افراد ایک ہی روز ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں اب تک 21 ہزار 645 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں 18ہزار 812 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے ہونے والی تمام ہلاکتوں کو شمار نہیں کر رہی۔برطانوی حکومت نے کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار میں صرف ان اموات کو شامل کیا ہے جو ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ کیئر ہومز میں مرنے والوں کو اس میں گنا نہیں جا رہا۔جرمنی میں کورونا سے اب تک 3804، ترکی میں 1518، بیلجیم میں 4440، برازیل میں 1757 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 51 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کرونا سے مزید 2482 افراد ہلاک ہو گئے، کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 206 ہو گئی، 6 لاکھ 44 ہزار 89 امریکی شہری عالمی وبا کی زد میں آ چکے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کا بدترین دور گزر گیا۔ایران کی پالیمنٹ نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے متاثرہ افراد کی اصل تعداد سرکاری اعداد شمار سے کہیں زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اب تک ایران میں کرونا وائرس سے 8600 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ افراد کے درمیان ہے۔رپورٹ میں بتایا تھا کہ اگر ایران میں کرونا کی وبا اسی شدت کے ساتھ جاری رہی اور حکومت کی طرف اس کی روک تھام کے لیے مداخلت نہیں کی گئی تو ایران کی 8 کروڑ تیس لاکھ کی آبادی میں چھ کروڑ افراد کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.