تازہ تر ین

کراچی سے پی ٹی آئی کے نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

کراچی(و یب ڈ سک) شہر قائد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا ہے جس کا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔نجیب ہارون نے کہا ہے کہ انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 20 ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن اس دوران نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکے اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے انہوں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے۔ اس لئے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عہدے پر مزید رہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں کراچی سے تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن کئی ارکان اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہوسکنے کی واجہ سے دلبرداشتہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain