Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان مخالف جاسوسی مشن بے نقاب

    By Daily Khabrainاپریل 19, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹورنٹو (صباح نیوز)کنیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کااپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کا جاسوسی کاخفیہ آپریشن بے نقاب ،بھارتی خفیہ ایجنسیز نے پیسے کا لالچ دے کر اور غلط معلومات پراپنے مذموم مفادات حاصل کرنے کی خاطر پاکستان کے خلاف کینیڈین سیاستدا نوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ،اس بات کا انکشاف کینیڈا کے اخبار گلوبل نیوز نے اپنے تازہ رپورٹ میں کیا ہے ،رپورٹ میں ا نتہائی احساس حکومتی دستاویز کے حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حفیہ ایجنسیز نے بھارتی حکومت کے مفادات کی حمائت کےلئے پیسوں اور غلط معلومات کا استعمال کرکے کینڈا کے سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور 2009 میں اس بارے بھارتی خفیہ ایجنسیوں را اور آئی بی نے خفیہ آپریشن شروع کیا اور اس مقصد کےلئے بھارت کی ان دو بڑی خفیہ ایجنسیوں نے ایک بھارتی شہری کو بھارتی حکومت کے مفادات حاصل کرنے کی خاطرکینڈا سے سیاستدانوں سے رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیا تھا،رپورٹ کے مطابق کنیڈا کے سیکورٹی عہدیداروں کو شبہ ہے کہ2009 کے اس خفیہ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں دی ریسرچ اینڈانیلسزونگ(را)اور بھارتی انٹیلی جنس بیورو(آئی بی ) کاہاتھ ہے ،تاہم کنیڈا کے پبلک سیفٹی وزیر بل بلیئرکے دفتر نے اس بارے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تاہم یہ کہا حکومت کو تشویش ہے جب کوئی ملک دوسرے ملک میں مداخلت کر کے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرے ۔رپورٹ کے مطابق مبینہ غیرملکی اثر و رسوخ آپریشن کا انکشاف فیڈرل کورٹ کی اس سماعت کے دوران ہوا جس میں ایک بھارتی شہری پر کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے جاسوسی کا الزام عائد کیا بھارت کے اس شہری کانام کورٹ ریکارڈ کے مطابق اے بی ہےجو غیرمعروف بھارتی اخبار کے ایڈیٹر ان چیف ہیں اور اس کی بیوی اور بچے کینیڈا کے شہری ہیں ،وہ انڈین انٹیلی جنس سے چھ سالوں میں 25مرتبہ مل چکا ہے،حالیہ ملاقات اس بھارتی شہری کیبھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ کنیڈا کے ایک ماہ بعد مئی 2015 میں ہوئی اس نے ان الزامات سے انکار کیا کہ بھارت کی جانب سے اسے ٹاسک نہیں دیا گیا بلکہ وہ بطورایڈیٹر انٹیلی جنس ایجنسیز سے ملے،تاہم اس نے اس بات کااعتراف کیا کہ ایجنسیاں یہ چاہتی تھیں کہ وہ غیر سرکاری لابسٹ یا سفارتکار کے طور کام کرے جس پر اس نے ان کےلئے کام کرنے سے انکا رکردیات تھا،اور کینڈا امیگریشن عہدیدار نے ان سے پوچھ گچھ کے لئے ایک لیٹر بھی ارسال کیا تھا جس میں ان سے کنیڈا میں بھارتی حکومت کے مفادات کی خاطر بھارتی خفیہ ایجسنیوں کے لئے کام کرنے اور کینڈا کے سیاستدانوں کوپیسے دینے کے علاوہ پروپیگنڈا مواد کے بارے میں سوالات پوچھے گئے تھے،30 مئی 2018 کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیو ںکا ایک ٹاسک یہ بھی تھا کہ کینڈا کے سیاستدانوں کو اس کےلئے قائل کرنا کہ کنیڈا سے پاکستان میں دہشت گرد ی کی حمائت کےلئے فنڈنگ ہورہی ہے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار

      مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.