Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کے 1034گھر قرنطینہ ،ملک بھر میں مزید17جاں بحق، مریضوں کی تعداد 8418ہوگئی

    By Daily Khabrainاپریل 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور‘ پشاور‘ کراچی‘ اسلام آباد (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 ہزار418 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 176 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3721، سندھ میں 2537، خیبر پختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 163، اسلام آباد میں 181 جبکہ آزاد کشمیر میں 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4873 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 176 ہوگئی۔ سندھ میں 56، پنجاب میں 42، خیبر پختونخوا میں 67، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے شہر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے محلوں کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1034 گھروں کو قرنطینہ بنا دیا ہے جن میں 4236 افراد رہائش پذیر ہیں جبکہ ان افراد کو بھی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ان میں شاہدرہ سکیم‘ بیگم کوٹ‘ بھٹہ چوک‘ گلشن راوی‘ ورکشاپ کالونی‘ چاہ میراں سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ پمز ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق 82 سالہ مریض کا تعلق ترلائی سے تھا اور گردوں کے مرض میں پہلے سے مبتلا تھا۔ پمز میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سات مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پمز میں اب تک 20 افراد صحت یاب ہوکر گھر کو روانہ ہوئے۔ پمز ہسپتال میں کرونا کے 111 کیسز رپورٹ ہوئے پمز میں اب تک 1127 کرونا مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے اسلام آباد میں کرونا کے 181 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پولی کلینک ہسپتال کی ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف،نرسز ،2سیکورٹی گارڈز،چیف لیبارٹری ٹیکنیشن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی،پولی کلینک ہسپتال میں ایک مرتبہ پھر خوف ہراس کی فضا پیدا ہوگئی،پولی کلینک انتظامیہ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پولی کلینک کے 42 ملازمین کے کرونا وائرس میں مشتہبہ ہونے پر سیمپل لئے تھے،جن میں سے متعدد ملازمین کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،ان ملازمین میں زیادہ تر عملہ ایم سی ایچ شعبہ میں کام کرتا ہے جب کہ ایک آوٹ سائیڈ سے آنے والا شخص بھی پولی کلینک ہسپتال میں آکر اس وائرس کا شکار ہو گیا ہے ،پولی کلینک کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے عملہ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعدیہ ضیا ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسٹر آئرن ، سٹاف نر س مریم بی بی، سٹاف نرس نجمہ کو پہلے کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے ملک ممتاز چیف ٹیکنیشن لیبارٹری،نسیم مورس سینٹری ورکر،خالد محمود پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں پولی کلینک ہسپتال عملہ میں کرونا وائرس پائے جانے کا مسکل دوسرا بڑا واقع ہے ۔ افغانستان سے تین روز قبل آنے والے 195 پاکستانی ٹرانسپورٹرز میں سے 108 ٹرانسپورٹرز کی کرونا لیبارٹری ٹیسٹ کردی گئی جس میں 23 افراد میں تصدیق ہوگئی ڈی سی محمود اسلام نے تصدیق کرتے ہوئے لیب ٹیکنیشن میں کرونا وائر کی تصدیق کھلا بٹ محلہ دربند کے رہائشی آصف شہزاد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ

      پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.