تازہ تر ین

رمضان آتے ہی منافع خور سرگرم،پھل سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ،برائلر گوشت بھی مہنگا

لاہور(نامہ نگار)گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، لیموں کی قیمت میں100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ لیموں 400 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنا ہی چھوڑدیں، مارکیٹ میں سیب 250 سے 300 روپے فی کلو، کیلے 120 سے 150 روپے فی درجن، خربوزہ80 روپے فی کلو، پپیتا150 روپے، گرما 150 روپے، کینو 200 سے 250 روپے فی درجن، تربوز 80 روپے، امرود150، اور کھجور600 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔سبزیوں میں آلو60 سے 70روپے، پیاز50 سے70، ٹماٹر 45، توری، شملہ مرچ، ادرک 300 سے 350، لہسن 300 اور کریلے 60 اور کھیر30 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، شہری مصنوعی مہنگائی پربلبلا اٹھے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مارکیٹ میں سرکار کی رٹ نظرنہیں آتی، مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکتے توآرڈیننس لانے کی کیا ضرورت تھی، گراں فروش مافیاسرکاری نرخنامے وصول کرنے کے باوجودسرکاری ریٹس پر اشیائ خورونوش فروخت سے انکاری ہے، حکومت نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے آرڈیننس توجاری کردیا لیکن اس پرعمل درآمد نہیں کیا جارہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک آنے کے باوجود منافع خوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، ماڈل بازاروں میں کورونا حفاظتی انتظامات نامکمل ہیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10سے35 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی خاموشی کے باعث شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں، 10میں سے صرف ایک ماڈل بازار میں ڈس انفکشن ٹنل لگائی گئی ہے جبکہ ماسک اور دستانوں کے بغیرسبزیوں وپھولوں کی فروخت بھی جاری ہے۔ماڈل بازاروں میں آلو13 روپے اضافے کے بعد 53، پیاز 15 روپے اضافے سے53، لہسن35 روپے اضافے کے بعد 145، ادرک 20 روپے اضافے سے145، میتھی17 روپے قیمت بڑھنے کے بعد72، بینگن 7 روپے اضافے کے بعد 32، پھول گوبھی 6 روپے اضافے سے24، لیموں 25 روپے اضافے کے بعد145 اروی 9 روپے اضافے کے بعد 89 اور مٹر پانچ روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں پرائس مجسٹریٹس نے صرف 23 ہزار کے جرمانے کئے۔ شہر میں برائلر کی رسد اور طلب مستحکم ہے جس کی وجہ سے گوشت کی قیمت گزشتہ روز والی برقرار ہے،مرغی کا گوشت 212 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلرکی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ ہوگیا،مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے برقرار ہے جس کے باعث 212 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے،زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں6 روپے فی درجن کمی ہوئی فارمی انڈے 94 روپے فی درجن فروخت ہوگئے۔دو روز میں مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہوا تھا۔ پولٹری فارمرز کا± کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مرغی کا گوشت 29 فی کلو مہنگا ہوا تھا، زندہ مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 139 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 5 روپے اضافے کے بعد 202 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا اور فارمی انڈے 107 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے۔شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اورشہر میں زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146،مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 212 روپے ہوگیا۔یار رہے گزشتہ روز زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 139روپے کلو فروخت ہوئی ،مرغی کا گوشت 11 روپے اضافے کے ساتھ 202روپے فی کلو کا ہو گیا تھا جبکہ فارمی انڈے 104 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain